the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ناندیڑ ۔29؍ مئی (محمد صادق)ناندیڑشہر کی مشہو رومعروف دینی درسگاہ مدرسہ فیض الفرقان کا ساتواں سالانہ جلسہ دستاربندی کا انعقاد ۱۳؍مئی ۴۱۰۲ء مطابق یکم شعبان المعظم ۵۳۴۱ھ بروز ہفتہ بوقت صبح ۰۱؍تاظہر مدرسہ واقع عدنان کالونی ، دھنے گاؤں ناندیڑمیں عمل میں آئیگا۔ مذکورہ جلسہ طوطی مراٹھواڑہ حضرت مولانا الحاج معین الدین قاسمی (مہتمم مدرسہ مرکزالعلوم ،ناندیڑ) کے زیرسرپرستی اور فخر مرہٹواڑہ حضرت مولانا الحاج مفتی خلیل الرحمن قاسمی صاحب ( صدر محکمہ شرعیہ مرہٹواڑہ ) کے زیرصدارت جبکہ حضرت مولانا الحاج عبدالقدیر صاحب العمری دامت برکاتہم (رئیس دارالفلاح مکھیڑ) کی زیرنگرانی انجام پائیگا۔ مقرر خصوصی کی حیثیت سے نمونہ سلف حضرت مولانا الحاج محمد امیر اللہ خان ( بانی و ناظم مدرسہ سراج البنات محبوب نگر ، آندھراپردیش ) اور مفسر قرآن مقررشعلہ بیان حضرت مولانا سید مصطفی المظاہری (صدرمدرس مصباح العلوم لاتور ) شرکت فرمائیں گے ۔ اُسی طرح مہمانانِ خصوصی میں حضرت مولانا مظہرالحق کامل قاسمی ( حمایت نگر) ،حضرت مولانا مفتی وقائت اللہ خالد



قاسمی (مہتمم دارالعلوم محمدیہ بسمت نگر) ، حضرت مولانا عبدالوہاب بیتی (مہتمم مدرسہ مریم للبنات واجے گاؤں ) ، حضرت مولااناحافظ محمد سرور صاحب قاسمی ( امام و خطیب مسجد حضرت علیؓ ناندیڑ) ، حضرت مولانا قاری محمد اسعد صاحب صمدی (ناظم تجوید القرآن ناندیڑ) ، حضرت مولانا سعد عبداللہ ندوی قاسمی (امام و خطیب مسجد قیوم پلاٹ ، ناندیڑ) حضرت مولانا مفتی خالد شاکر قاسمی (امام و خطیب نظامی کالونی ، ناندیڑ) ، حضرت مولانا مفتی ایوب قاسمی ( امام و خطیب مسجد وزیرآباد ، ناندیڑ) ، حضرت مولانا مفتی محبوب احسن قاسمی ( اما م و خطیب مسجد سارا کھڑکپورہ ) ، حضرت مولانا محمد عثمان قاسمی (ناظم مدرسہ عثمان بن عفان احمد پور ) ، حضرت مولانا عبدالرحمن قاسمی (مسجد زینب ناندیڑ) ، حضرت حافظ محمد ہارون ( طیب مسجد ، ناندیڑ) شامل ہیں ۔ مذکورہ جلسہ دستاربندی حفاظ کرام میں طلباء کے دلچسپ تعلیمی مظاہرے پیش کئے جائیں گے اور مستورات کیلئے پردے کا نظم رکھاگیا جبکہ بعد جلسہ طعام کا انتظام بھی رہے گا۔ بانی و مہتمم مدرسہ فیض الفرقان حافظ محمد عقیل اشاعتی نے تمام مسلمانوں سے مدرسہ کے اس نورانی جلسہ میں شرکت کی درخواست کی ہے ۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.